چین سلک روٹ کیلئے 100 ارب یوان دے گا ، سن وی ڈونگ
neighbour china investment

پاکستان میں تعینات چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ چین کی ترقی کے تین رہنما اصول ہیں مضبوط قیادت ، پرامن ترقی اور عوام کی لگن سے چین کی ترقی ممکن ہوئی

چین ہمسایوں سے ہمیشہ پرامن اور اچھے تعلقات رکھتا ہے ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے کی ترقی کے لئے اہم ہو گاچین سلک روٹ کے لئے 100 ارب یوان مہیا کرے گا پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں ۔جمعہ کو پاک چین سٹڈی سینٹر کی افتتاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا کہ سٹڈی سینٹر کا بلکل درست وقت پر افتتاح ہوا ہے ۔ دونوں ملکوں کے عوام ترقی ، پالیسیوں کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ۔پاکستان کے عوام چین اور پاکستان کی دوستی کے مستقبل کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ چین ترقی کے مواقع کی فراہمی کے لئے تیار ہے۔چین کی ترقی کے تین رہنما اصول ہیں ۔مضبوط قیادت ، پرامن ترقی اور عوام کی لگن سے چین کی ترقی ممکن ہوئی۔چینی سفیر نے کہا کہ چین ہمسایوں سے ہمیشہ پرامن اور اچھے تعلقات رکھتا ہے ۔ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ خطے کی ترقی کے لئے اہم ہو گا۔چین یوان سلک روٹ کے لئے 100ارب مہیا کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے تھنک ٹینک چین سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں