نئے وفاقی بجٹ کے اہم خدوخال سامنے آ گئے، تنخواہوں اور پنشنز میں مناسب اضافہ کیا جائے گا
muftah ismail increase budget

نئے وفاقی بجٹ 19-2018ء کے اہم خدو خال سامنے آ گئے ہیں۔ 

وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق نئے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں مناسب اضافہ کیا جائے گا۔ بجٹ میں معاشہ شرح نمو کو مستحکم رکھا جائے گا۔ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنز میں اضافہ ملک میں مہنگائی کی شرح کے تناسب سے کیا جائے گا۔ آئندہ بجٹ میں مالیاتی نظم و ضبط کو بھی برقرار رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ جاری کھاتوں کے خسارے کو کم کرنے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھایا جائے گا۔ اس کے علاوہ سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کو بھی جاری رکھا جائےگا۔ خیال رہے کہ بجٹ19-2018ء رواں ماہ کی 27 تاریخ کو پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں