پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، نگران حکومت کے اعلان نے پاکستانیوں کے دل جیت لیئے
muftah ismail government petrol

 نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا۔

 ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر کا کہنا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے جیسا کوئی فیصلہ نہیں کریں گی۔ذرائع کے مطابق نگران سیٹ اپ قائم ہونے سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری بھی واپس نہیں آئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اوگرا کیسفارشات پر مبنی سمری وزیراعظم کو بھجوائی گئی تھی۔یاد رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت 8 روپے 37 پیسے، ڈیزل ساڑھے 12 روپے اور مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی تاہم اس حوالے سے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 7 جون تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ ہماری حکومت ختم ہو رہی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا فیصلہ آئندہ حکومت کرے گی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں