اب 100روپے کے کارڈ پر کتنا بیلنس ملے گا ، سپریم کورٹ کا شاندار حکم جاری
mobile cards announced supreme court

 سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں موبائل کمپنیوں نے 100روپے کے کارڈ پر 100روپے کا بیلنس دینے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ دنوں موبائل کارڈز پر عائد کمپنیوں کی جانب سے از خود ٹیکسز کو کالعدم قرار دیا تھا ۔موبائل کمپنیوں نے 100 روپے کے موبائل کارڈ پر 100 روپے کے لوڈ کا اعلان کردیا کمپنیاں عدالتی حکم کے بعد ٹیکس ختم کرنے کی پابند ہیں جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا۔ قبل ازیں 100 روپے والے کارڈ پر ٹیکس کٹوتیکے بعد صارفین کو 64 روپے 28 پیسے بیلنس موصول ہوتا تھا تاہم اب 100 روپے کے لوڈ پر پورا ہی بیلنس ملے گا۔سپریم کورٹ کے حکم پر کمپنیوں کی جانب سے صارفین کو 15 روز کا ریلیف دیا جائے گا جس کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور موبائل کمپنیاں مل کر ٹیکسز کا نیا میکنزم تیار کریں گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں