ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ ،ڈریپ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا
medicines prices issued increase

ادویات کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ڈریپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیداواری لاگت بڑھنے پرنرخ میں اضافہ ہوا

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے دواؤں کی قیمتوں میں 9 سے 15 فیصد اضافہ کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں ہونے والا یہ اضافہ تمام ادویات کی کمپنیوں کو دوا کی پیکنگ پر لازمی تحریر کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ دوا ساز کمپنیوں کی جانب سے کافی عرصے سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا،اس ضمن میں یہ کمپنیاں سپریم کورٹ بھی گئیں اور انہوں نے ادویات کی فراہمی بند کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے فارماسیوٹیکل کمپنیوں کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے ادویات کی قیمتوں میں یہ اضافہ کیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں