پی آئی اے لوگو تبدیلی سے ایک ارب سے زائد کا کمیشن ملے گا:خورشید شاہ
logo pia khurshed shah

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کے لوگو کو تبدیل کرنے سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کا کمیشن ملے گا جس پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کو نوٹس لے گی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے کا فلیگ کیرئیر تبدیل کرنے پر افسوس ہے۔ اڑھائی ارب روپے لوگو کی تبدیلی پر خرچ کیا جا رہا ہے۔ پی آئی اے پر جھنڈا پاکستان کی علامت ہے۔مارخور صرف پاکستان میں ہی نہیں اور بھی جگہ پر ہیں۔ لوگو کی تبدیلی سے ایک سے ڈیڑھ ارب روپے کمیشن ملے گا۔ اس تبدیلی پر پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گی۔خورشید شاہ نے کہا کہ پاکستان کے نقصان پر حکومت خاموش ہو کر تماشا دیکھ رہی ہے، چیئرمین نیب پی اے سی کے سامنے پیش ہوں گے۔ پی اے سی کی ہدایات نیب کو جاتی ہے۔ ہدایات پر عمل درآمد کے حوالے سے بریفنگ لی جائے گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں