ڈالر کی قیمت میں اضافہ روابط کے فقدان کے باعث ہوا ، انکوائری کریںگے: اسحاق ڈار
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
inquiry dollar ishaq dar

 وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اچانک اضافہ حیران کن ہے ۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سمجھ نہیں آئی ۔

چند گھنٹوں میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے اضافہ ہو ا۔انفرادی سطح پر کسی کو قیمت کے تعین کااختیار نہیں ۔  بینکوں کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاملہسلجھانے کیلئے بینکوں کے صدور کو بلایا ہے ، یہ سب ایک دو لوگوں میں رابطے کے فقدان کے باعث ہوا ۔ بینکنگ سیکٹر میں بہتری کیلئے پرعزم ہیں ۔ ڈالر کی قیمت کس طرح بڑھی ، معاملے کی مکمل انکوائری کی جائے گی ۔غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 21ارب ڈالر سے زائد ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی واپسی پر گورنر سٹیٹ بینک کے تقرر کا فیصلہ کر لیا جائے گا ، اوپن مارکیٹ کے طریقہ کار پر ڈالر کو منتقل کیا تھا ۔ گورنر سٹیٹ بینک کی تقرری پر انکوائری کا آغاز کیا جائے گا ۔ تمام اداروں کو اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ہونے والی ٹرانزیکشنز کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ رپورٹ آنے کے بعد ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔ 

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں