لاہور اور کراچی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ، 200 روپے فی کلو میں فروخت
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
increased prices tomato

ٹماٹرکی فراہمی متاثرہونے کے باعث لاہور اور کراچی میں اس کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں میں من مانے اضافے کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔
مارکیٹ کمیٹی کراچی ڈویژن کے مطابق سبزی منڈی میں 15 کلو ٹماٹر کی پیٹی مزید 800 روپے مہنگی ہوگئی ہے جس کے بعد ٹماٹر کی پیٹی 2 ہزار 2 سو روپے سے بڑھ کر 3 ہزارروپے کی ہو گئی ہے۔ حالیہ اضافے کے بعد سبزی منڈی میں درجہ اول ٹماٹر 200 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ درجہ دوئم کا ٹماٹر 180 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔مارکیٹ کمیٹی ذمہ داران کا کہنا ہے کہ کل رات تک ایران سے درآمد ٹماٹر کی سپلائی پہنچ جائے گی جس کے بعد قیمتوں میں کمی واقع ہوگی۔ دوسری جانب لاہور میں ٹماٹروں سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں تاجروں کی جانب سے من مانا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ لاہور میں ٹماٹر کے سرکاری نرخ 135 روپے کلو تک مقرر کیے گئے ہیں لیکن یہاں بھی یہ 200 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں مارکیٹ میں پیاز بھی مہنگے داموں فروخت کیا جا رہا ہے، اس کی سرکاری قیمت 55 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے لیکن پیاز عام مارکیٹ میں 70 سے 80 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ عام مارکیٹ میں لہسن، لیموں، ٹینڈے، مٹر اور بھنڈی سمیت دیگر سبزیاں بھی مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں