سونے کی قیمت بارے بڑی خبر
increased big news gold price

مقامی سونے کی قیمتیں 50ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی ہیں اور گزشتہ روز اس میں فی تولہ 100روپے اضافہ دیکھا گیا ہے۔

  کراچی جیولرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 10گرام ریٹ میں86روپے اضافہ ہوا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہارون رشید چند نے کہا ہے کہ سونے کی قیمت مقامی طور پر طلب میں اضافہ کی وجہ سے بڑھی ہے کیونکہ لوگ سرمایہ کاری کے لئے یہ خرید رہے ہیں۔ مقامی سونا عالمی رجحان کے ساتھ بدلتا رہتا ہے تاہم ایسوسی ایشن ایسے ریٹ جاری کرتی ہے جو عالمی قیمت کے ساتھ میل نہیں کھاتے۔مثال کے طور پر اس نے کہا ہے کہ عالمی قیمت1ڈالر سے 1.177ڈالرز فی اونس گری ہے جبکہ برطانوی خبررساں ادارے کے بالکل سپاٹ گولڈ ریٹ0.5 فی صد بڑھا ہے۔ اس کے علاوہ یہ ادارہ دبئی اور پاکستان کے سونے کی قیمتوں کا بھی ذکر کرتا ہے۔ چند نے کہا ہے کہ پاکستان میں زرد دھات کی قیمت دبئی سے800سے1000روپے زیادہ ہے۔ پاکستان ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل جولائی سے نومبر 2016ء میں سونے کی درآمد میں154کلو گرام (5.8ملین ڈالر) کمی ہوئی اس عرصے کے دوران جیولری کی برآمدات 16فیصد (3.3)ملین ڈالرز بڑھیں۔ پاکستان جم مرچنٹ کے ایکسپورٹ کمیٹی کے چیئر مین حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ نومبر سے عالمی مارکیٹ میں کمی کے رجحان کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتیں 1ہزار سے1200روپے بڑھیں ہیں۔ اکتوبر 216ء میں یہ رجحان پلٹ جب پاکستان میں سونے کی قیمتیں کم سطح پر تھیں یہ نسبت عالمی مارکیٹ کے اس لئے کہ سونا دبئی سے پاکستان سمگل ہو رہا تھا جبکہ مئی سے اکتوبر تک صورتحال بصورت دیگر تھی۔ انہیں یقین تھا کہ زیادہ قیمت کی وجہ سے پاکستانی سونے میں سرمایہ کاری میں جوش و جذبہ نہیں دکھا رہے تھے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں