سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے اضافہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
increase price gold

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت13 ڈالر کے اضافے سے 1319 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی جس کے باعث مقامی سطح پر سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

 مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400 روپے اور 343 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 68 ہزار 150 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 58 ہزار 428 روپے ہوگئی۔اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے870 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 745روپے88 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں