سونے کی قیمت 100روپے بڑھ کر 50 ہزار روپے تولہ ہوگئی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
increase price gold

 بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1 ڈالر کی کمی سے1177 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کے باعث پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب100 اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

سونے کی قیمت بڑھنے کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر50 ہزار روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42 ہزار 857 روپے ہوگئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے750 اور دس گرام642.85 روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں