ڈالرپھرمہنگاہوگیا،قدرکہاں تک جاپہنچی ،جان کرآپ پریشان ہوجائیں گے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
increase dollar

سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کے دوران 266 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس 41 ہزار 136 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ دوسری جانب ڈالر کے انٹر بینک مارکیٹ ریٹ میں 11 پیسے کا اضافہ دیکھنے میں‌ آیا ہے.

حکومت نے آئی ایم ایف کی سخت شرائط ماننے سے انکار کیا جس کے باعث پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان ریکارڈ ہوا، 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 266 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 136 کی سطح پر آ گیا۔انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر روپے کے مقابلے 11 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد 134 روپے 10 پیسے پر ڈالر کا لین دین ہوتا رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 135 روپے 40 پیسے پر پہنچ گیا۔سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی کڑی شرائط نافذ ہوئیں تو ملک میں مہنگائی کا سیلاب آئے گا۔ مہنگی بجلی کے باعث ملکی مصنوعات کی لاگت میں پہلے ہی اضافہ ہو چکا ہے جن کی عالمی منڈی میں سخت مسابقت کے باعث برآمدات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ایسے میں اگر آئی ایم ایف کی نئی شرائط مان لی گئیں تو پاکستانی برآمد کنندگان کیلئے مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں