ایک روپے کے سکے سے بانی پاکستان کا نام اور تصویر ہٹانے کی تجویز مسترد
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
image founder proposal

اسلامی نظریہ کونسل نے ایک روپے کے سکے سے قائد اعظم محمد علی جناح کانام اور تصویر ہٹانے کی تجویز مسترد کردی۔ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاہے کہ اب پاکستان سی پیک کے دور کا پاکستان ہے۔

اسکے تقاضوں کے مطابق چلیں گے کونسل کی سفارشات پر قانون سازی کیلئے سیاسی جماعتوں اور پارلیمان میں لابنگ کریں گے۔ انہوں نے یہ بات نوتشکیل شدہ اسلامی نظریاتی کونسل کے پہلے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی قبل ازیں اسلامی نظریاتی کونسل کا ایک سال بعد ڈاکٹر قبلہ ایاز کی سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس نئے اورپرانے کونسل ارکان کی چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ چیئرمین اور پرانے ارکان کی نئے ارکان کو بھی کونسل رکن مقرر ہونے پر مبارکباد دی۔اجلاس میں علامہ عبدالحکیم اکبری، جسٹس (ر) محمد رضا خان، ڈاکٹر نور احمد شاہ تاز، ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی، صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا امداد اللہ، عبداللہ، سید افتخار حسین نقوی، جسٹس (ر) منظور حسین گیلانی، ڈاکٹر قاری عبدالرشید، عارف حسین واحدی، غلام محمد سیالوی، حافظ عبدالرحیم، ملک اللہ بخش کلیار اور خورشید ندیم نے شرکت کی۔ ڈاکٹر قبلہ ایاز نے اسلامی نظریاتی کونسل کو فعال اور متحرک بنانے کا عزم کرتے ہوئے کہاہے کہ بطور ٹیم کام کریں گے اور کونسل کو فعال بنائیں گے، اسلامی نظریاتی کونسل ایک آئینی ادارہ ہے ہم عمل سے اپنے اقدامات کو ثابت کریں گے گیارہ ماہ سے اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نہیں ہوسکا تھا، قومی و صوبائی اسمبلیوں کی بھجوائی گئی سفارشات زیر التوا ہیں، انہوں نے کہاہے کہ ابتدائی اجلاسوں میں ان سفارشات پر کام شروع کیا جائے گا، کوشش ہوگی کہ مشترکات کو اجاگر کیا جائے، آج تک کونسل کی سفارشات پر اس طرح عمل نہیں ہوسکا جس طرح ہونا چاہے تھا، ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہاکہ سفارشات پرعمل درآمدکے لیے چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں سے رابطے کئے جائیں گے۔ سفارشات پر عمل کے لیے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں سے بھی رابطے کریں گے۔نہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کو واقعتا اسلامی نظریاتی کونسل بنائیں گے مگر سی پیک کے نئے پاکستان کے تقاضوں کو بھی پورا کریں گے انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح میں سے لفظ محمد اور علی کے ساتھ ساتھ قائد اعظم کی تصویر بے ادبی کے خدشے کے پیش نظر ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا تھا مگر کونسل سمجھتی ہے کہ نوٹ اور کرنسی کی کوئی توہین نہیں کرتا اس لئے ہٹانے کی ضرورت نہیں دیت کے لئے حالات کے مطابق کم از کم چاندی اور پھر سونے کو معیار بنایا جائے گا سارک انرجی سنٹر کو زکوۃسرٹیفکیٹ سے استثنی دے دیا گیا ہے ان کا کہنا تھا انتخابی اصلاحات بل کے حوالے سے تمام جماعتوں میں اتفاق ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں