پاکستان میں تجارت ، چینی کرنسی کو گرین سگنل مل گیا ، بھارت کو مرچیں لگ گئیں
green signal chinese business currency india pakistan

سٹیٹ بینک نے سرکاری اور نجی اداروں کو تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے چینی کرنسی استعمال کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چینی کرنسی میں درآمدات، برآمدات اور مالی لین دین کے حوالے سے پالیسی بنائی جا چکی ہے۔ تجارت ، سرمایہ کاری اور لین دین میں چینی یوآن کے استعمال میں سہولت دی گئی ہے تا کہ تاجروں کو ایل سی کھولنے اور چینی یوآن میں قرضے حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ چینی بینک (آئی سی بی سی) کو پاکستان میں یوآن کی کلیئرنگ کا مقامی سیٹ اپ بنانے کی اجازت بھی دی جا چکی ہے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق امریکی ڈالر، یورو اور جاپانی ین کی طرح چینی یوآن کو دیگر بین الاقوامی کرنسیوں کے مساوی حیثیت حاصل ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں