سونا پھر مہنگا ہو گیا ،پاکستانیوں کے لیے افسوسناک خبر آگئی
gold prices increased reason dollar

ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی ملک بھر میں سونا بھی مہنگا ہو گیا ہے ۔آل سندھ صرافہ بازار صدر کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 600روپے مہنگا ہو کر 59ہزار روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10گرام سونا 515روپے اضافے سے 50ہزار 583روپے پر پہنچ گیا ہے ۔آل سندھ صرافہ بازار صدر کا کہنا ہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ۔واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3ڈالر مہنگا ہو کر 1298ڈالر فی اونس پر آگیا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں