سونے کے نرخوں میں اضافہ
gold prices increase new york

 امریکا، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ شمالی کوریا کی جانب سے جوہری پروگرام کے حوالے سے بات چیت پر آمادگی کے باعث ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی صدر کی فولا پر درآمدی ٹیکس پالیسی کے باعث سرمایہ کاروں کے خدشات ہیں۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد سودے1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1334.79 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 15.30 ڈالر (1.2 فیصد) اضافے کے ساتھ 1335.20 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.9 فیصد بڑھ کر 1332.29 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1333.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔ایشیا میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1321.05 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے اپریل کے لیے سودے 0.2 فیصد اضافے کے ساتھ 1321.90 ڈالر فی اونس طے پائے

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں