تیل، گیس تلاش کرنے والی 3 غیرملکی کمپنیوں نے کام بند کر دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
foreign gas oil

پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کرنے والی تین کمپنیوں نے اپنا کام بند اور اثاثے فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ماہرین کے مطابق ایسا ہوا تو توانائی کی قلت کے شکار ملک پاکستان میں تیل و گیس کی تلاش کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔ گزشتہ سال امریکی سروس کمپنی ویدرفورڈ کے بعد اب تین غیر ملکی کمپنیاں ملک سے جا رہی ہیں، ایکسپلوریشن کمپنیز ایسوسی ایشن کے ایک رہنما کے مطابق برطانوی کمپنی پریمیئر کی فروخت آخری مرحلے میں ہے، پریمیئر کے پاس کندڑواری، زمزمہ، قادرپور اور بھٹ میں تیل وگیس کے اثاثے ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق ایک بڑی یورپی کمپنی او ایم وی نے بھی پاکستان سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، او ایم وی کے پاس مہر، ساون اور میانو فیلڈز میں اثاثے ہیں، رہنما ایسو سی ایشن مظہر فاروق کے مطابق عرصے سے کام کرنے والی تلو کمپنی نے بھی پاکستان سے نکلنے کیلئے پر تول لیے۔ تلو کمپنی کے او جی ڈی سی اور بلوچستان میں اثاثے ہیں۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق اثاثوں کی خریداری میں ہاشوانی اور الحاج گروپ کی گہری دلچسپی ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق تین سال سے تیل و گیس کی تلاش کے علاقوں کیلئے بولیاں نہیں کی گئیں جبکہ کم تیل قیمت اور ایکسپولیریشن پالیسی پر کشش نہ ہونا بھی کمپنیوں کے جانے کی وجہ ہے۔ وزیر پٹرولیم نے معاملے پر سنجیدہ تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا ایسا جے آئی ٹی کی وجہ سے ہوا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں