اوپن کرنسی مارکیٹ ،روپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو اوریواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
euro increase currency

اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کوروپے کے مقابلے میں ڈالر،یورو اوریواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ، برطانوی پائونڈ کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال کی قدر میں استحکام رہا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو اوپن کرنسی میں مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید107.30روپے سے بڑھ کر107.40روپے اور قیمت فروخت107.50روپے سے بڑھ کر107.60روپے ہوگئی۔اعدادوشمار کے مطابق روپے کے مقابلے میں یوروکی قدر میں20پیسے کاضافہ جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں60پیسے اور قیمت فروخت میں85پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید126.60روپے سے بڑھ کر126.80روپے اورقیمت فروخت127.85روپے سے بڑھ کر128.05روپے اسی طرح برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید144.00رووپے سے گھٹ کر143.40روپے اورقیمت فروخت145.50روپے سے گھٹ کر144.65روپے ہوگئی۔اعدادوشمارکے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں استحکام جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا، جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید28.45 روپے اور قیمت فروخت28.70روپے پرمستحکم رہی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید29.15روپے سے بڑھ کر29.20روپے اور قیمت فروخت29.40 روپے سے بڑھ کر29.45روپے گئی ۔دریں اثناء انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے باعث ڈالر کی قیمت خرید 105.50 روپے اور قیمت فروخت105.55روپے پرمستحکم رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں