ایمریٹس ائیرلائن میں نوکریوں کا اعلان ہوگیا، آپ کیسے درخواست دے سکتے ہیں؟
emirates airlines website jobs

متحدہ عرب امارات کی فلیگ شپ ائیرلائن ’ایمریٹس‘ نے اپنی کیبن کریو ٹیم کو وسعت دینے کے لئے نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

اگر آپ بھی اس ایوارڈ وننگ ائیرلائن کی ٹیم کا حصہ بنا چاہتے ہیں اور باعزت روزگار کے ساتھ دنیا کی سیر بھی کرنا چاہتے ہیں تو یہ ایک شاندار موقع ہے۔ ائیرلائن کے کیبن کریو سٹا ف کی بھرتی کے لئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی ایک پوسٹ جاری کردی گئی ہے ۔ درخواست گزار کے لئے ضروری ہے کہ اس کی عمر کم از کم 21 سال ہو جبکہ قد کم از کم 160سینٹی میٹر ہونا چاہیے۔ تعلیمی قابلیت کم از کم انٹرمیڈیٹ ہونی چاہیے اور انگریزی زبان پر عبور ضروری ہے۔ کیبن کریو کو ماہانہ 9500 درہم (تقریباً 286400 پاکستانی روپے) تنخواہ دی جائے گی، جس کا کچھ حصہ فکسڈ اور کچھ فلائنگ آورز پر منحصر ہوگا۔ دیگر سہولیات میں لے اوور اخراجات، رہائش، رعایتی سفر اور ہر سال 30 چھٹیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے حصول اور درخواست دینے کے لئے ویب پیج http://www.emiratesgroupcareers.com/cabin-crew/ وزٹ کریں۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں