حکومت کا عید کے موقع پر شہریوں کو خصوصی تحفہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
eid government announced

 پاکستان ریلویز نے عید کے پر مسرت موقع پر خصوصی عید پیکج کا اعلان کردیا۔ عید اور ٹرو کے دونوں دن کرایوں میں 33 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا

عید کے موقع پر کراچی اور کوئٹہ سمیت ملک بھر میں پانچ خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جائیں گی۔فیصلہ وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔اس حوالے سے پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہو گی جبکہ دوسری خصوصیٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی ، خانیوال اورفیصل آباد لاہور پہنچے گی 2ٹرینیں راولپنڈی سے ملتا ن اور ملتان سے راولپنڈی چلائی جائیں گی۔ پاکستان ریلویز کا یہ خصوصی عید آپریشن 23سے 28 جون تک جاری رہے گا۔ عید کی 2 چھٹیوں میں آبائی علاقوں میں جانے والے پردیسی 33فیصد کم کرائے پر سفر کرسکیں گے۔لاہور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس عید پیکج کا اعلان کیا گیا۔ پیکیج کے تحت عید کے روز ٹرینوں کے کرایوں میں 33 فیصد رعایت ہوگی جبکہ 23سے 28جون تک اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔پہلی خصوصی ٹرین 23 جون کو کراچی سے پشاور روانہ ہوگی، دوسری خصوصی ٹرین کوئٹہ سے براستہ روہڑی خانیوال، لاہور اور راولپنڈی جائے گی۔تیسری ٹرین کراچی سے براستہ ملتان اور فیصل آباد لاہور پہنچے گی۔ راولپنڈی اورملتان کے درمیا ن بھی دو خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں