گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ
ehtisham ud din gold price increase dollar

 فی تولہ سونا57ہزار800، دس گرام 49ہزار542روپے ریکارڈ کیا گیا۔

 فی اونس 4 ڈالر بڑھ کر 1319 ڈالر کا ہو گیا، چاندی770 روپے پر رہی۔عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں4 ڈالر کااضافہ دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت1315 ڈالر سے بڑھ کر 1319ڈالرہوگئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 57 ہزار 300 روپے سے بڑھ کر 57 ہزار 800 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 428 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 49 ہزار 114 روپے سے بڑھ کر 49 ہزار 542 روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 770 روپے پر برقرار رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں