واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روکنے کی ’دھمکی ‘دیدی
dues non payment pia pso

پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) نے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کو تنبیہ کی ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی پر تیل کی فراہمی روک دی جائے گی

پی آئی اے کے ذمے مجموعی طورپرچارارب بیالیس کروڑروپے واجب الاد ہیں۔ پی ایس او کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے ذمہ 83 کروڑ روپے واجب الادا تھے لیکن صرف 43 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں، یہ رقم صرف 26نومبر سے استعمال ہونیوالے تیل کی مالیت ہے۔ پی ایس او نے بتایاکہ پی آئی اے سے رقم کی ادائیگی کا مطالبہ کیاہے جس میں ناکامی کی صورت میں فوری طورپر تیل کی فراہمی معطل کردی جائے گی، اس ضمن میں وزارت پٹرولیم اور خزانہ کوبھی آگاہ کردیاگیا ۔ ذرائع نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کے باعث تیل کی متواتر فراہمی نہیں ہو سکے گی، عدم ادائیگیوں کی وجہ سے پی ایس اوکوملکی اور غیرملکی کمپنیوں کو ادائیگیوں میں مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ یہ بھی انکشاف ہواہے کہ عدم ادائیگیوں کے باعث پیدا ہونیوالے پی ایس او کے مالی بحران کی وجہ سے ملک میں نئے رون 92تیل کی لانچنگ بھی متاثر ہوسکتی ہے جو پہلے سے فروخت ہونیوالے تیل سے سستا ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں