وزیراعظم کی جانب سے ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کا انکشاف
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
diesel price prime minister

زیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اوگرا کی کھلی مخالفت کے باوجود آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈیلر کے منافع میں ماہانہ اربوں روپے کے اضافے کے لئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی من پسند قیمت مقرر کرنے کی منظوری دینے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ملکی کمپنیوں اور ن لیگ کی اہم شخصیت کا مطالبہ پورا کرنے کے نتیجے میں قومی خزانے کو30ارب روپے کا نقصان اور عوام پر 40ارب روپے کا سالانہ اضافی بوجھ پڑے گا ۔5ارب ڈالر کی سالانہ کی کمی سے بچنے کے لئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پٹرولیم ڈویژن کی سمری کی سفارشات کو بھی تبدیل کیا گیا ہے ۔ آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ڈیلرکو من پسند قیمت مقرر کرنے کی کھلی چھوٹی دے دی ہے ۔اور پٹرولیم کے سٹاک کو 20دن سے بڑھا کر 30دن تک لازم رکھنے کی شرط کو برقرار رکھا جائے گا ۔ ذرائع کے مطا بق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں صارفین سے 10سے30روپے تک اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے ۔ 3ماہ کے بعد ملک بھر میں پیٹرول کی قیمت یکساں قیمت ختم کرنے کے لئے تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں