عالمی منڈی میں چینی کے نرخ کم ہوگئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
decrease sugar global market

عالمی منڈی میں چینی کے نرخ کم ہو گئے جبکہ اربیکا کافی اور کوکا کے نرخ چڑھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کی منڈی میں ستمبر کے لئے اربیکا کافی کی سپلائی 2.5 سینٹ کے اضافے کے ساتھ 1.4035 فی پاؤنڈ میں طے ہوئی جو کہ مئی کے بعد اس کی کم ترین فی پاؤنڈ قیمت ہے جبکہ ستمبر ہی کے لئے روبسٹا کافی 35 ڈالر اضافے کے ساتھ2,145 ڈالر فی ٹن میں طے ہوئی۔اسی ماہ کے لئے نیویارک کوکا کے نرخ 32 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 2,055 ڈالر فی ٹن رہے جبکہ لندن کوکا کے نرخ 19 پاؤنڈ کے اضافے کے ساتھ 1580 پاؤنڈ فی ٹن میں طے ہوئے۔اکتوبر کے لئے سفید چینی کی سپلائی 2.20 ڈالر کی کمی کے ساتھ 397.10 ڈالر فی ٹن رہی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں