سونے کی قیمتوں میں کمی، سونے کی فی تولہ قیمت اب کیا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
decrease price gold

دس گرام سونا48ہزار171روپے ،فی اونس1328ڈالر کی سطح پر رہا چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے کی کمی سے 815روپے ہوگئی

رپورٹ عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں15ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1328ڈالر ہوگئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھیسونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ، آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کوملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ،حیدرآباد،لاہور،ملتان ،فیصل آباد، اسلام آباد،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت56ہزار200روپے ہوگئی، اسی طرح343روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت48ہزار171روپے ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت5روپے کی کمی سے 815روپے ہوگئی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں