سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستان کے ڈیم فنڈ میں 67 کروڑ ریال دینے کا فیصلہ
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
dam millions fund

 پاکستان کی معیشت کو سنبھالہ دینے کیلئے سعودی عرب کی جانب سے مالی پیکج دیا گیا جو پاکستان کیلئے کافی مددگار ثابت ہوا تاہم اب سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان دو روز کے بعد پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں اور اس حوالے سے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اپنے دورہ پاکستان پر دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے ریاست کی جانب سے 675 ملین ریال عطیہ کریں گے ۔سعودی عر ب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے ہمراہ 130 شاہی محافظ بھی پاکستان آئیں گے جو کہ ان کی سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سر انجام دیں گے جبکہ سعودی وفد کے ہمراہ 80 کنٹرینر بھی اسلام آباد لائے جائیں گے ۔ولی عہد کے دورے کیلئے ہر چیز سعودی عرب سے ساتھ لائی گئی ہے جن میں محمد بن سلمان کیلئے کھانا سمیت ہر چیز اس میں شامل ہے جو کہ وہ روز مرہ استعمال کرتے ہیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ محمد بن سلمان کے دورے کیلئے 300 پرتعیش لینڈ کروزر بک کروا لی گئی ہیں جبکہ محمد بن سلمان کی گاڑی سعودی عرب سے ہی لائی جائے گی ۔محمد بن سلمان کے دورے کے باعث پاکستان کو معاشی طور پر کئی فوائد حاصل ہوں گے جبکہ اس دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے تاہم اس کے علا وہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 357 ملین ریا ل جبکہ مہمند ڈیم کیلئے 300 ریال فنڈ دیئے جائیں گے جو کہ مجموعی طور پر 675 ریا ل بنتے ہیں ۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں