صرف ایک گھنٹے میں پاکستانیوں کا اربوں روپے کا نقصان ہوگیا، انتہائی تشویشناک خبر آگئی
crashes business stock market

کاروباری ہفتے کا آغاز ہوتے ہی جہاں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوئی ہے وہیں سٹاک مارکیٹ کو بھی ریورس گیئر لگ گیا اور سرمایہ کاروں کو صبح سویرے ہی اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

گزشتہ ہفتے مندی پر بند ہونے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کا نئے ہفتے میں آغاز شدید مندی کے ساتھ ہوا ہے۔ کاروبار کا آغاز ہونے کے صرف ایک گھنٹے کے اندر ہی 100 انڈیکس میں 761 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ انڈیکس حالیہ کمی کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد کھو کر 39 ہزار 735 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ واضح رہے کہ سٹاک مارکیٹ میں 5 دن ٹریڈنگ ہوتی ہے۔ گزشتہ ہفتے سٹاک مارکیٹ میں 75 کروڑ 99 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 48 ارب 56 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 28 ارب روپے کی کمی ہوئی اور یہ 8 ہزار 67 ارب روپے رہ گئی تھی جس میں حالیہ کمی کے بعد مزید کمی آئی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں