سوزوکی نے اپنی مقبول ترین گاڑی کی فروخت روک دی
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
companies suzuki cars

 ویگن آر کا جدید ڈیزائن اور ایندھن کی بہتر اوسط نے اس کی فروخت بڑھانے میں نمایاں کردار ادا کیا اور کمپنی کی سالانہ کارکردگی میں 141 فیصد بہتری دیکھی گئی۔

مگر اب پاک سوزوکی نے ویگن آر کی نئی بکنگ روک دی ہے اور ڈیلرز بھی صارفین کی جانب سے نئے آرڈرز عارضی طور پر نہیں لیں گے۔ یاد رہے کہ ویگن آر پاکستان میں فروخت ہونے والی چند مقبول ترین گاڑیوں میں سے ایک ہے، جس کو مارکیٹ میں آئے زیادہ عرصہ تو نہیں ہوا مگر صارفین کو پسند آ گئی ہے، تاہم بری خبریہ ہے کہ کمپنی نے اس کی فروخت روک دی ہے۔ فروخت کو روکنے سے قبل جن صارفین نے گاڑیوں کی بکنگ کرائی ہے، انہیں ویگن آر کی ڈیلیوری کی جائے گی تاہم نئی بکنگز نہیں ہوں گی۔ پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ سوزوکی نے ویگن آر کی فروخت کے متاثر کن اعداد و شمار پیش کیے ہیں مگر کمپنی نے اس کی فروخت روکنے کی وجہ ظاہر نہیں۔ حالانکہ اس فیصلے کے بعد کمپنی کی آمدنی پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ فروخت روکنے کے حوالے سے متعدد افواہیں ضرور گردش کر رہی ہیں تاہم اس رپورٹ میں جس وجہ کو اہمیت دی گئی ہے وہ درج ذیل ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاک سوزوکی نے نئی کلٹس کی مارکیٹنگ اور پروڈکشن پر کافی سرمایہ لگایا ہے خصوصاً اس کے آٹومیٹک ورژن پر، جسے حال ہی میں متعارف کرایا گیا اور اب کمپنی ویگن آر خریدنے کے خواہشمند افراد کو کلٹس میں دلچسپی لینے پر مجبور کرنا چاہتی ہے تاکہ وہ فروخت کے اعدادوشمار کے طے کردہ ہدف کو حاصل کرسکے اور اس نئی گاڑی کو بھی منافع بخش پراڈکٹ بناسکے۔ آسان الفاظ میں ویگن آر کی فروخت روکنے کی وجہ اس گاڑی میں کوئی خامی نہیں بلکہ کمپنی کی حکمت عملی ہے تاکہ دوسری پراڈکٹ کو کامیاب بنایا جاسکے۔ ایک بار پھر واضح کردیں کہ اوپر بیان کی گئی وجہ مصدقہ نہیں کیونکہ کمپنی نے فی الحال ویگن آر کی بکنگ روکنے کی وجہ پر خاموشی اختیار کررکھی ہے، ورنہ یہ خبر بھی سامنے آ رہی ہے کہ اس بندش کی وجہ گاڑی کی طلب بہت زیادہ جبکہ پروڈکشن ناکافی ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں