پاکستان میں قطری ریال کی خرید و فروخت بارے اہم خبر آگئی
bycoot qatar currency pakistan

سعودی عرب اور قطر کے تعلقات خراب ہونے کے باعث راولپنڈی کی کرنسی مارکیٹ میں قطری ریال کی خرید و فروخت کوختم کر دیا گیا

کرنسی ڈیلروں کی جانب سے قطری ریال تبدیل کرانے یا خریدنے سے انکار کر دیا گیا ، قطر میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بجھوائے گئے قطری ریال تبدیل کرانے کے لئے لواحقین کو مشکلات کا سامنا ہے۔یمن سے فوج واپس بلانے پر عرب اتحاد نے قطر کا بائیکاٹ کر دیاسعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے بعد پاکستانیوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ، ملک بھر سمیت راولپنڈی کی کرنسی مارکیٹ میں قطری ریال کی خرید و فروخت کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے ، تین دن سے قطری ریال کی خرید و فروخت بند ہے ، ماہ صیام اور عید کی خریداری کے لئے ان پاکستانیوں کے اہلخانہ قطری ریال اٹھائے کرنسی کی دکانوں پر پھر رہے ہیں لیکن کوئی بھی پاکستانی کرنسی میں تبدیل کر کے نہیں دے رہا۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں