بلومبرگ نے پاکستانی سٹاک ایکسچینج کو پانچویں بہترین مارکیٹ قرار دے دیا
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
bloomberg

معروف کاروباری جریدے بلومبرگ نے پاکستانی سٹاک مارکیٹ کو کارکردگی کے لحاظ سے دنیا کی پانچویں بہترین سٹاک مارکیٹ قرار دے دیا۔

 پاکستان سٹاک ایکسچینج طویل عرصے سے مسلسل ترقی کرتی جارہی ہے اور ہر روز نئے ریکارڈ قائم ہورہے ہیں ۔ مارکیٹ کی زبردست کارکردگی نے انڈیا ، امریکہ اور بھارت کی سٹاک مارکیٹوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جس کے باعث معروف امریکی کاروباری جریدے بلومبرگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج ”کے ایس ای 100 انڈیکس “ کو دنیا کا پانچواں بہترین انڈیکس قرار دے دیا ہے۔ جریدے نے اعتراف کیا ہے کہ کے ایس ای 100 انڈیکس کے سرمائے میں 43 اعشاریہ 05 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ لومبرگ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کارکردگی کے لحاظ سے برازیل کی سٹاک مارکیٹ کو پہلے، قزاقستان کی مارکیٹ کو دوسرے، پیرو کی مارکیٹ تیسرے اور روسی مارکیٹ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اٹلی کی سٹاک مارکیٹ کو دنیا میں سب سے بدترین کارکردگی کی حامل مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔ لاﺅس کی سٹاک مارکیٹ کو دوسری، پرتگال کی پی ایس آئی 20 کو تیسری، شنگھائی ایس ای کمپوزٹ کو چھٹی اور نائجیرین سٹاک ایکسچینج کو کارکردگی کے لحاظ سے دسویں بد ترین مارکیٹ قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں