بحریہ ٹائون نے متاثرین اتوار بازار میں5کروڑ تقسیم کر دیئے
  • 0
  • 0

http://tuition.com.pk
behriya town millions malik riaz

 بحریہ ٹائون کی جانب سے پشاور موڑ اتوار بازار آتشزدگی کے متاثرہ 520سٹال ہولڈرز میں پانچ کروڑ 20لاکھ روپے تقسیم کر دیئے گئے ، فی کس کو ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔

بحریہ ٹائون انتظامیہ کی طرف سے نیشنل پریس کلب میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اتوار بازار میں جلنے والے سٹالوں کے مالکان کو امدادی چیک د یئے گئے۔تقریب میں بحریہ ٹائون کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر(ر) طارق بٹ ،وائس چیف ایگز یکٹو کرنل (ر) خلیل الرحمن، پی ایس ٹوچیف ایگز یکٹو کریم اقبال ،ملک جہانگیر و دیگر ذمہ داروں نے شرکت کی۔ تقریب میں متاثرین کی کثیرتعداد موجودتھی۔ اس موقع پر پہلے مرحلے میں 520سٹال ہولڈرز کو بحریہ ٹائون کی طرف سے فی کس ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ متاثرین میں کل پانچ کروڑ 20لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ بحریہ ٹائون انتظامیہ کی طرف سے کہا گیا کہ بحریہ ٹائون کی روایت ہے کہ وہ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرتاہے اور ہر مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر بحریہ ٹائون بریگیڈیئر(ر) طاہر بٹ نے کہا کہ اتواربازار کے تمام متاثرین کی مالی امداد کی جائے گی جومتاثرین رہ گئے ہیں انکی بھی جلد مالی امداد کی جائے گی۔اس موقع پر متاثرین کا کہنا تھا بحریہ ٹائون کے سربراہ ملک ریاض حسین اورعلی ریاض نے مصیبت کی گھڑی میں مدد کر کے ہمارے دل جیت لئے ،متاثرین ان کیلئے دعا گو ہیں۔بحریہ ٹائون کی انتظامیہ ہرمشکل وقت میں عوام کی بھرپور مدد کرتا ہے۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں