رنگ روڈ منصوبہ، لاہور ہائی کورٹ نے بحریہ ٹاﺅن کی درخواست پر سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا
bahria town malik riaz lahore high court

 لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے بحریہ ٹاﺅن کی درخواست پر سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد روکتے ہوئے 24 جولائی تک پنجاب حکومت سے تحریری وضاحت طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق رنگ روڈکی تعمیر پر ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف بحریہ ٹاﺅن کی انٹراکورٹ اپیل کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔ بحریہ ٹاﺅن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رنگ روڈ منصوبے کیلئے اراضی غیر قانونی طریقے سے ایکوائر کی جا رہی ہے جس سے بحریہ ٹاﺅن میں مقیم 300 خاندان متاثر ہوں گے ۔ مکانات خالی کرانے کا فیصلہ حقائق کے بر عکس ہے لہٰذا اسے منسوخ کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سنگل بینچ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا اور 24 جولائی تک پنجاب حکومت کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ کے سنگل بینچ نے بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے رنگ روڈ کے منصوبے ایس ایل تھری کے خلاف حاصل کیا گیا حکم امتناع خارج کرتے ہوئے پنجاب حکومت کو منصوبے کی زد میں آنے والے مکانات خالی کرانے کی اجازت دے دی تھی۔

تازہ ترین

اپنا تبصرہ چھوڑیں